Sunday, May 19, 2024

نیب کی نئے قانون سے کیسز کے متاثر ہونے سے متعلق خبروں کی تردید

نیب کی نئے قانون سے کیسز کے متاثر ہونے سے متعلق خبروں کی تردید
December 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے نئے قانون سے کیسز کے متاثر ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

اعلامیہ میں نیب نے کیسز سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیدیا۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے نیب کے تمام علاقائی بیوروز میں قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریز اور انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔ علاقائی دفاتر مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ ہیڈ کوارٹرز بھجوا رہے ہیں۔ گزشتہ (4) سالوں میں 1194 ملزمان کو نیب کی موثر پیروی کی وجہ سے احتساب عدالتوں نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق سزا سنائی۔ کسی بھی خبر کو نشر اور شائع کرنے سے پہلے نیب کا موقف لینے کے علاوہ اسے من و عن شائع کیا جائے۔