Sunday, September 8, 2024

نیب کی فردوس عاشق کے خلاف انکوائری مکمل

نیب کی فردوس عاشق کے خلاف انکوائری مکمل
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نیب نے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق کے خلاف اختیارات کےناجائز استعمال پرانکوائری مکمل کر لی لیگل ڈیپارٹمنٹ سے قانونی مشاورت کے بعد سابق وزیر کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوگا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر پر الزام ہے  کہ اس نے بارہ سرکاری بسوں کو اپنے ذاتی فائدے کے لئے استعمال کیا۔ سابق وزیر نےاپنے دور حکومت میں بسوں کو ایک این جی او شیڈ کو اونر شپ پر دینے کے لئے وزیر اعظم کوخط لکھا  وزیراعظم نے  رائے کے لئے خط وزارت خزانہ کو بھجوا دیا تھا۔ فردوس عاشق اعوان کے خلاف انکوائری چار ماہ میں مکمل کی گئی  نیب کی تفتیشی ٹیم نے دوران انکوائری ریکارڈ کی چھان بین کی اور گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ فردوس عاشق اعوان کا بیان بھی قلمبند کیا گیا نیب قانون کے مطابق انکو ائری کے بعد تحقیقات کی جاتی ہیں لیگل ڈیپارٹمنٹ سے قانونی مشاورت کے بعد سابق وزیر کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوگا۔ انکوائری کے دوران نیب تفتیشی ٹیم نے بنک اکاؤنٹس اور جائیداد  کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔ بادی النظر میں سابق وفاقی وزیر انکوائری رپورٹ میں میں قصور وار ٹھہرائی گئی ہیں۔