Wednesday, May 1, 2024

نیب کی شریف خاندان کی رہائی کیخلاف اپیلوں پرسماعت کرنیوالے بینچ میں تبدیلی

نیب کی شریف خاندان کی رہائی کیخلاف اپیلوں پرسماعت کرنیوالے بینچ میں تبدیلی
October 23, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے معاملے پر نیب کی شریف خاندان کی رہائی کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں تبدیلی کر دی گئی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال  نے خرابی صحت کے باعث نیب کی اپیلوں پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے  تشکیل دیا گیا بینچ ٹوٹ گیا۔ بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی جگہ جسٹس مظہر عالم کو شامل کر لیا گیا ہے ، چیف جسٹس کی سر براہی میں  جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل بینچ کل  اپیلوں پر سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ جسٹس عمر عطا بندیال خرابی صحت کے باعث بینچ کا حصہ نہ بنے،جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز تھی اس لیے بنچ میں تبدیلی کی گئی۔