Monday, September 16, 2024

نیب کی سفارش پروزارت داخلہ کب کارروائی کریگی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کا شکار

نیب کی سفارش پروزارت داخلہ  کب کارروائی کریگی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کا شکار
February 15, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ کب شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں دالے گی ، معاملے پر کارروائی  ہو گی بھی یا نہیں؟، اراکین پارلیمنٹ سے لیکر عوام بھی سوال اُٹھانے لگے ۔  24 گھنٹے سے زائد کا ووقت گزرنے کے باوجود  عملدرآمد نہ ہونا تشویش کا باعث بن گیا ۔

نیب کے مراسلے وزارت داخلہ کی ردی کی ٹوکری کی زینت بن گئے ۔نیب نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی مگر چوبیس گھنٹے گزر گئے ۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے وزارت داخلہ کی ہٹ دھرمی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  اور کہا کہ نام ای سی ایل میں  ڈالے جائیں  ۔

پی پی پی کی رہنما نفیسہ شاہ نے وزارت داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیا  اور کہا کہ پی پی پی کے خلاف تو فوری ایکشن ہوتا ہے ن لیگیوں کے خلاف کچھ نہیں ہوتا ۔

پی ٹی آئی کی شیریں مزاری بھی وزارت داخلہ کی ہٹ دھرمی پر خوش دکھائی نہیں دیں اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

آفتاب شیر پاؤ  بھی وزارت داخلہ کی سرد مہری پر نالاں دکھائی دیئے  اور کہا نیب کی سفارش آنے کے بعد نام ڈالنے چاہئے تھے۔

وزارت داخلہ کے نیب کی سفارش پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف ہر طرف سے آواز بلند کی جا رہی ہے تاہم وزارت داخلہ ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔یہی وجہ ہے کہ  اب عوام کی طرف سے کئی سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں۔