Saturday, April 20, 2024

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
December 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نیب عدالت نے خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر  دیا گیا۔ نیب کی جانب سے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب نے ملزموں کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزموں کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ نیب نے گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق اور خواجہ  سلمان رفیق کو ضمانتیں مسترد ہونے پر  لاہو رہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔ خواجہ سعدسعدرفیق کے خلاف پیراگون ، آشیانہ اقبال اور پاکستان ریلوے میں کرپشن کی تحقیقات زیرالتوا ہیں۔