Thursday, March 28, 2024

نیب کی حوالات میں آصف زرداری کا طبی معائنہ ، کمر کی فزیو تھراپی کی گئی

نیب کی حوالات میں آصف زرداری کا طبی معائنہ ، کمر کی فزیو تھراپی کی گئی
June 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نیب کی حوالات میں سابق صدر آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا گیا، کمر میں تکلیف کے باعث فزیو تھراپی کی گئی جبکہ شوگر،بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکنیں نارمل نکلیں۔ نیب کو للکارنے والے سابق صدر گرفتار ہوتے ہی ان فٹ ہوگئے،کمر میں تکلیف کے باعث نیب حکام کو میڈیکل ٹیم بلانا پڑگئی،پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے نیب کی حوالات میں  آکر طبی معائنہ کیا۔ سابق صدر کا شوگر لیول،بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکنیں تو قابو میں تھیں تاہم کمر میں تکلیف کے باعث میڈیکل ٹیم کو فزیو تھراپی کرنا پڑی،آصف زرداری گرفتاری سے پہلے ہی کمر درد اور عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ آصف زرداری دل اور معدے کی خرابی کے باعث ادویات اور شوگر کی وجہ سے انسولین استعمال کررہے ہیں،میڈیکل بورڈ سابق صدر کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کررہا ہے،گرفتاری کے فوری بعد بھی معائنہ کیا گیا تھا۔