Friday, March 29, 2024

نیب کی حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب کی حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
November 16, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے خط لکھ دیا۔ ترجمان نیب کے مطابق دونوں بھائیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مراسلہ وزارت داخلہ کو بھجیج دیا ہے۔ دونوں بھائیوں کے خالف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کی جارہی  ہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے لئے سرکاری خزانے سے کروڑوں کی ادائیگیوں  کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز چنیوٹ کے لئے مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے پُل تعمیر کروایا گیا۔ چنیوٹ میں شوگر مل کا پل تعمیر کرنے پر بیس کروڑ روپے سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے کئے گئے۔