Thursday, April 18, 2024

نیب کی حدیبیہ پیپر مل نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نیب کی حدیبیہ پیپر مل نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپر مل نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی اور بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن عدالت عظمیٰ نے نیب کی اپیل مقررہ قانونی معیاد میں دائر نہ کرنے پر گزشتہ سال 15 دسمبر کو خارج کر دی تھی ۔ عدالتی فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست جنوری 2018 میں دائر کی تھی جسے اب سپریم کورٹ نے 29 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اور تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس کی سربراہی جسٹس مشیر عالم کریں گے۔