Friday, April 26, 2024

نیب کی جے ایس گروپ ، علی جہانگیرصدیقی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات بند کرنیکی تیاری

نیب کی جے ایس گروپ ، علی جہانگیرصدیقی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات بند کرنیکی تیاری
January 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے جے ایس گروپ اور علی جہانگیرصدیقی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات بند کرنیکی تیاری کر لی۔ علی جہانگیرصدیقی نے ایزگارڈ نائن ٹیکسٹائل کمپنی اسکینڈل میں قومی خزانے کو 3 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
قومی احتساب بیورو نے بااثر شخصیات پر ہاتھ ہلکا کر دیا۔
نیب جے ایس گروپ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیرصدیقی کو اربوں روپے کی کرپشن کے باوجود کلین چٹ دینے کی تیاری کر لی۔
دستاویز ات کے مطابق 2010 میں ایزگارڈ نائن ٹیکسٹائل کمپنی کو اربوں کی نادہندگی سے نکالنے کے لئے بنکوں کے گروپ کیساتھ ماسٹر ری سٹرکچرنگ اینڈ کریڈٹ ایگریمنٹ ہوا ہے جس کے تحت ایزگارڈ نائن کمپنی کے شیئرز فروخت کر کے بنکوں کا قرض اتارنے کافیصلہ کیا گیا ۔