Wednesday, May 15, 2024

نیب کی جانب سے کامران مائیکل کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد

نیب کی جانب سے کامران مائیکل کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد
February 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور اُنہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کہنا تھا ریفرنس میں 2 سال بعد شامل تفتیش کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن سے تعلق کی سزا دی جارہی ہے ۔ کامران مائیکل نے کہا کہ کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کا اُن کی وزارت سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ نیب کے مطابق کامران مائیکل نے من پسند افراد کو پلاٹس دیے تھے جس کے باعث قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کے معاملے پر کراچی نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق کامران مائیکل کو لاہور میں گلکہشاں گارڈن میں واقع انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا جہاں نیب ٹیم نے 4 سیکورٹی کی گاڑیوں کی مدد سے انکی رہائش پر چھاپہ مارا۔