Sunday, September 8, 2024

نیب کی جانب سے فیصل آباد میں ایک اور بڑی کارروائی شروع

نیب کی جانب سے فیصل آباد میں ایک اور بڑی کارروائی شروع
March 19, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) نیب کی جانب سے فیصل آباد میں ایک اور بڑی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ نیب نے ایف ڈی اے کے افسران کی ملی بھگت سے شہر بھر میں بننے والی 130 غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ نجی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملی بھگت سے نہتے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے لیکن ان کے خلاف کوئی بھی کارووائی عمل نہیں لائی گئی مگر اب نیب نے ایف ڈی اے سے غیرقانونی اور منظورشدہ کالونی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے نیب کو 130 غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی لسٹ فراہم کر دی گئی ہے جبکہ جزوی طور پر مکمل 54 کالونیوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ نجی ہاؤسنگ کالونیوں کے ڈویلپرز کے نام بھی نیب کو فراہم کیے گئے ہیں۔ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے اس معاملے میں ضلعی انتظامیہ کے ایک سابق سربراہ کے ملوث ہونے کے بھی ثبوت سامنے آئے ہیں جنہوں نے ہر کالونی کے مالک سے بھاری رقم لے کر این او سی جاری کیا۔ سالوں پہلے بننے والی نجی کالونیاں اب بھی ویران ہیں، شہریوں نے اپنی جمع پونجی سے پلاٹ تو خریدے مگر یہ خواب مکمل نہ ہو سکا۔