Friday, April 26, 2024

نیب کی جانب سے شریف فیملی کی طلبی کے نوٹس کی کاپی 92 نیوز کو موصول

نیب کی جانب سے شریف فیملی کی طلبی کے نوٹس کی کاپی 92 نیوز کو موصول
August 6, 2019
لاہور  ( 92 نیوز) چودھری شوگز ملز کیس میں شریف فیملی کی نیب طلبی  کے مراسلے کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ چودھری شوگرملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو نیب کی جانب سے جاری مراسلے کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی ، مراسلے کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کیا لیکن وہ دوران تحقیقات اپنے جوابات سے نیب کو مطمئن نہ کرپائیں۔ مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ آپ کے اکاؤنٹ میں مئی 2008 کو سعید بن جعفر الصوابی کی جانب سے 94 لاکھ 9 ہزار 90 کے شیئرز، اسکے بعد شیخ ذکاء الدین کی جانب سے 20 لاکھ 21 ہزار 760 کے شیئرز جبکہ شیخ ہانی احمد جام کی جانب سے 97 ہزار 33 کے شیئرز ٹرانسفر کیے گئے انکی وجوہات کیا ہیں ؟ ۔ سوال کیا گیا کہ  شمیم شوگر ملز کے حوالے سے فنڈز کی تفصیلات سے آگاہ کریں مریم نواز سے پوچھا گیا کہ آپ نے مختلف ادوار میں جو ٹی ٹیز وصول کیں جن میں گیارہ جون 2008 کو ایک کروڑ 91 لاکھ 24 ہزار 924 روپے،20جون 2008 کو ایک کروڑ 49لاکھ 12 ہزار 280 روپے ، یکم فروری 2008 کوپرائیویٹ بینک کی لاہور میں واقع برانچ میں 78 لاکھ 87 ہزار 914 روپے کی ٹی ٹی وصول کیں اوربعد ازاں پھر 5 جنوری 2009 میں ایک کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 746روپے، 28 دسمبر 2016 کو پرائیویٹ بنک کے اکاؤنٹ میں  99 لاکھ 71 ہزار 17 کی ٹی ٹی وصول کیں یہ سب پیسہ کہاں سے آیا۔ مریم نواز سے انکی جائیدادوں کےبارےمیں بھی پوچھا گیا جس میں  سلطانکے میں واقع ایک ہزار 87 کنال  چھ مرلہ اراضی،موضع مل میں 333 کنال 3 مرلہ،بدوکی سانی 62 کنال 2 مرلہ،اسال لکھوال میں 14 کنال 1 مرلہ کی اراضی شامل ہے ، جس کے بارے میں  وہ نیب ٹیم کی تسلی کروانے میں ناکام رہیں ۔