Friday, May 3, 2024

نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی طلبی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ‏

نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی طلبی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ‏
April 22, 2019

لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  کی   طلبی کی تاریخ  تبدیل کردی گئی ۔

 ذرائع کے مطابق  نیب  کی تحقیقاتی ٹیم کی اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث حمزہ شہباز کی پیشی کی تاریخ بدلی گئی ، دوسری جانب نیب لاہور میں کام کا دباؤ بڑھنے کے باعث مزید پراسیکیوٹرز کی تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز کو  نیب کی جانب سے آج 3 بجے طلب کیا گیا تھا ،ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی اسلام آباد  میں مصروفیت کے باعث طلبی کی تاریخ کو بدلا گیا ہے ۔

پیشی کی منسوخی کے حوالےسے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے جبکہ دوبارہ طلبی کے لیے انہیں جلد آگاہ کیا جائے گا ۔

دوسری جانب نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پراسکیوٹرز کی تربیت کا آغاز کردیا جو کہ 26 اپریل تک نیب ہیڈ کوارٹرز میں جاری رہی گی ۔

ذرائع کے مطابق اس بابت نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ،نیب لاہور سے انچارج ٹریننگ سیل آصف وحید اور اسپیشل پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ 4 روزہ تربیت میں حصہ لیں گے ۔