Friday, April 19, 2024

نیب کی تحقیقاتی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

نیب کی تحقیقاتی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
December 19, 2017

لاہور (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے جانے والی نیب کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو کی دو رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے وہ قومی ایئرلائن کی دوسری پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم نے لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز اور یگر ریفرنسز میں اہم گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔
ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کیس کا چالان اس ماہ کے آخری ہفتے میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جس پرواز کے ذریعے نیب کی ٹیم لندن سے لاہور پہنچی ہے اسی پرواز کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی لاہور پہنچے ہیں۔