Saturday, April 20, 2024

نیب کی تحقیقات پر پاور ڈویژن کا پاور پلانٹس کو ادائیگیاں روکنے کا فیصلہ

نیب کی تحقیقات پر پاور ڈویژن کا پاور پلانٹس کو ادائیگیاں روکنے کا فیصلہ
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیب کی تحقیقات پر پاورڈویژن نے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں روکنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاور پالیسی 2002 کے تحت لگنے والے پاور پلانٹ کے معاہدوں میں ترمیم اور ادائیگیوں کے معاملے پر پاور ڈویژن نے نیب تحقیقات کے باعث تمام پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کا سلسلہ روکنے کا فیصلہ کر لیا۔

معاہدے کے تحت 2002 کے آئی پی پیز کو اڑھائی سو ارب سے زائد ادائیگیاں ہونا تھیں۔ نیب نے 2002 کے آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں اور ادائیگیوں کے معاملے کی توثیق نہیں کی۔ پاور ڈویژن نیب تحقیقات کے باعث آئی پی پیز کے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن نیب تحقیقات کے باعث آئی پی پیز کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے کے لیے جاری ثالثی کا عمل بھی روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاور ڈویژن نے نیب کا خط موصول ہونے کے بعد ای سی سی کو سارا عمل روکنے کی سفارش کردی۔