Friday, March 29, 2024

نیب کی اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب کی اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
November 23, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) نیب راولپنڈی نے اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق اکرم خان درانی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، خدشہ ہے کہ اکرم درانی ملک چھوڑ جائیں گے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ نیب راولپنڈی اکرم خان درانی کے خلاف مختلف کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔