Saturday, April 27, 2024

نیب کی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب کی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
November 16, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیب نے اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کردی ۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد سفارش وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ۔ احتساب عدالت پہلے ہی وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرچکی ہے ۔ اسحاق ڈار دل کی تکلیف کےباعث ان دنوں لندن میں مقیم ہیں ۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ۔ نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔
اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے ۔ عدالت ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار دل کی تکلیف کےباعث پچھلے کچھ عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں اوران کا علاج جاری ہے۔ احتساب عدالت نے ان پرحدیبیہ پیپرز ملز کیس میں فرد جرم بھی عائد کرکھی ہے ۔
سپریم کورٹ کے حکم پرنیب نے اسحاق ڈار کے خلاف بطور ملزم حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی تحقیقات کادوبارہ آغازکردیاہے۔ مشرف دور میں اسحاق ڈار حدیبیہ پیپرزکیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے جس کے باعث ان کے خلاف کیس بند کردیا گیا تھا۔