Tuesday, May 21, 2024

نیب کی اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب کی اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
February 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والے شہباز شریف کی راہ میں ایک اور مصیب آن پڑی۔ جیل سے تو واپس آگئے مگر بیرون ملک جانے میں رکاوٹ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ اس حوالے سے نیب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق شہباز شریف کے خلاف آمدن  سے زائد اثاثوں کا کیس زیر تفتیش ہے۔ شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں جبکہ لاہور کی احتساب عدالت شہباز شریف اور دیگر ملزموں پر فرد جرم بھی عائد کر چکی ہے۔ نیب لاہور شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔