Friday, May 17, 2024

نیب کی آئی جی سندھ سمیت سندھ کے چودہ پولیس افسروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری، پولیس افسروں پر فنڈز میں خوردبرد کرنیکا الزام

نیب کی آئی جی سندھ سمیت سندھ کے چودہ پولیس افسروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری، پولیس افسروں پر فنڈز میں خوردبرد کرنیکا الزام
July 2, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) چیئرمین نیب نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت سندھ کے چودہ پولیس افسروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسروں پر ناجائز اثاثے اور پولیس کے مختلف فنڈز میں خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔ تحقیقات کا سامنا کرنے والوں میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، ایس ایس پی پیر محمد شاہ، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب سمیت چودہ افسران شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے نیب سندھ کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔