Thursday, April 25, 2024

نیب کی 179 میگا کرپشن مقدمات کے منطقی انجام سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کی تردید

نیب کی 179 میگا کرپشن مقدمات کے منطقی انجام سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کی تردید
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات کے منطقی انجام کے حوالے سے بعض میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔

نیب اعلامیہ میں بعض میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد، من گھڑت اور نیب کے خلاف جاری پراپیگنڈہ مہم کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیب کے 95 بد عنوانی کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ کیسوں کی جلد سماعت کے لئے نیب نے احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 63 میگا کرپشن مقدمات جن کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے ان میں سے 12 میگا کرپشن کیسز شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ملزمان کو 4.364 ارب روپے کی سزا سنائی۔

دوسری طرف ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو نیب عدالت کی جانب سے طلبی کا نوٹس موصول ہوا۔ سلیم مانڈوی والا کو پلاٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق کیس میں 4 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔