Friday, April 19, 2024

نیب کوہاؤسنگ سوسائٹیزاور56کمپنیوں کے کیس میں کرپٹ افراد کیخلاف ثبوت مل گئے

نیب کوہاؤسنگ سوسائٹیزاور56کمپنیوں کے کیس میں کرپٹ افراد کیخلاف ثبوت مل گئے
October 2, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب کی زیرصدارت اہم اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور چھپن کمپنیوں کے کیس میں کرپٹ افراد کے خلاف اہم ثبوت مل گئے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کی زیرصدارت نیب کااہم اجلاس لاہورمیں ہوا ، اجلاس سے خطاب میں چیئرمین  نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سےلوٹی گئی رقم برآمد کر کےخزانے میں جمع کروائیں گے  ، انہوں نے  تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے اجلاس میں میگاکیسز کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ دی ، اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں 56 کمپنیز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کرپٹ افراد کے خلاف اہم ثبوت مل گئے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہورکاکہناتھا کہ سرکاری اداروں سے بے ضابطگیوں اورمبینہ کرپشن کا اہم ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق  پنجاب کمپنیز میں مہنگے ٹھیکے دے کر خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا،سیاستدانوں کے آمدن سے زائداثاثے بنانے سے متعلق تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔