Friday, March 29, 2024

نیب کوسیاسی ایجنڈا مکمل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، احسن اقبال

نیب کوسیاسی ایجنڈا مکمل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، احسن اقبال
November 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے نیب اوروفاقی حکومت پر خوب غصہ اتارا ، کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا نیب کوسیاسی ایجنڈا مکمل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔احسن اقبال نے موجودہ حکومت کو اناڑی اور ناتجربہ کار قرار دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کی کراچی میں پریس کانفرنس  کی وہ نیب اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف خوب گرجے  ،  لیگی رہنماء کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو  نیب کیسز میں گرفتار نہیں کیا جاتا ، لیگی رہنماء نے نیب کی تحقیقات پر سوال اٹھادیا  ۔ احسن اقبال نے کہا مسلم لیگ ن کے صدر کو بلایا کسی اور کیس میںلیکن گرفتاری دوسرے کیس میں کرلیا گیا، لیگی رہنماء نے حکومت اناڑی اور ناکام قرار دیا  ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں  ، موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے  ۔  سی پیک منصوبہ سب سے  بڑا گناہ بن گیا  ، دوبارہ اقتدار ملتا تو سی پیک دگنی ترقی کرتا  ۔