Saturday, April 20, 2024

نیب کو فیصلوں کا اختیارنہیں، وگرنہ 2 ماہ میں تمام ریفرنسز کا فیصلہ کردوں، چیئرمین نیب

نیب کو فیصلوں کا اختیارنہیں، وگرنہ 2 ماہ میں تمام ریفرنسز کا فیصلہ کردوں، چیئرمین نیب
August 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے، نیب کے پاس فیصلوں کا اختیار نہیں، اگر ملے تو دو ماہ میں تمام ریفرنسز کا فیصلہ کردوں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب لاہور بیورو کے دورہ کے موقع پر خطاب میں کہا، نیب پر سوائے کورونا پھیلانے کے سب الزامات لگ چکے، ارباب اختیار تنقید ضرور کریں لیکن حقائق دیکھ کر۔

اُنہوں نے کہا، ایسا نہیں ہوگا کہ لوٹ مار ہو اور نیب ایکشن نہ لے، سیاستدانوں کی عزت کرتے ہیں، کسی کے ساتھ زبردستی پلی بارگین نہیں کی جاتی، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ نیب نے زیادتی کی ہے تو عدالت جائے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا نیب قانون میں وہ ترامیم لائی جائیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہو۔