Friday, April 19, 2024

نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد قرقی سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد قرقی سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
September 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد قرقی سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جائیداد قرقی سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر نےاسحاق ڈار کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کی اور  بتایا کہ اسحاق ڈار کے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک گھر اور 4 پلاٹس ہیں۔ 92 نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق مفرور اسحاق ڈار کے اسلام آباد میں چار پلاٹس ہیں۔ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ 3 لینڈ کروزر، دو مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی کی بھی مالک ہیں جبکہ دونوں کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف بینکوں میں اکاوٴنٹس ہیں۔ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری ہے۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار کی بیرون ملک تین کمپنیوں میں شراکت ہے۔ کیس کی مذید سماعت پیر کو ہو گی۔