Saturday, May 11, 2024

نیب کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہوا ، سپریم کورٹ

نیب کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہوا ، سپریم کورٹ
January 28, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ میں واٹر کمیشن کا کام پورا ہونے کے بعد تمام درخواستیں نمٹا دیں ،  عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہوا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد کی زیر سربراہی تین رکنی بنچ نے  کیس کی سماعت کی ،د وران سماعت عدالت  نے نیب کی کار کردگی پر برہمی کا اظہار کیا ، ریمارکس دیے کہ نیب کا تفتیشی افسر ریفرنس تیار کرنے میں پانچ سال لگاتا ہے ، جس مقصد کے لئے نیب کو بنایا گیا وہ پورا نہیں ہوا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریامرکس دیے کہ نیب کو جو کردار ادا کرنا چاہئے تھا وہ ادا نہیں  ہو رہا ، اب نیب اب استحصال کرنے والا ادارہ بن چکا ہے ، نیب پہلے  لوگوں پر ہاتھ ڈالت اہے پھر اس کیس میں  نیب کا افسر خود ہی کہہ دیتا ہے کہ ملزم کو جانے دیا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ جو بے گناہ لوگ سالوں تک قید میں ہوتے ہیں انکے وہ سال کہاں سے لائیں گے ، نیب والوں پر کھربوں  روپے جرمانے ہونے چاہئے ،  جرمانے کی رقم افسران اور عملہ  کی جیب سے لینی چاہئے ، انہیں علم ہی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے ۔ چیف جسٹس نے  ریمارکس دیے کہ  نیب کے تفتیشی میں تفتیش کرنے کی اہلیت نہیں ، کیس کو انجام تک پہچانے کی کوشش نہیں کرتا،  یاد ہے گندم والا کیس جس میں  ایک سیکریٹری نے کے پی میں خود کشی کرلی اس کیس میں نیب نے سالوں سے اصل شخص کے خلاف چالان نہیں کاٹا۔