Friday, March 29, 2024

نیب کو جتنی مرضی گالیاں دے لیں، کیس ختم نہیں ہونگے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب کو جتنی مرضی گالیاں دے لیں، کیس ختم نہیں ہونگے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
November 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے نیب کو جتنی مرضی گالیاں دے لیں، کیس ختم نہیں ہوں گے۔

جمعرات کو لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔ کہا کہ نیب کے خلاف شرمناک پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے، اگر کسی کے پاس حکومتی عہدیداروں کے خلاف ثبوت ہیں تو لائے کارروائی کرینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاست میں نیب کی بنیاد پر زندہ رہنا چاہتے ہیں، انکی صبح بھی نیب سے ہوتی ہے اور شام بھی، نیب کے لیے کوئی مقدس گائیں نہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا نیب کی ہمدردی صرف پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان میں لوٹی ہوئی دولت کو واپس دلانا مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا سسٹم کی بھی کچھ خرابیاں ہیں، کرپشن نے ملک کو برباد کردیا۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ چائے کی پیالی میں طوفان لانے والے جان لیں ہم نے ایک ایک پیسہ واپس کیا۔ نیب نے جوجنگ شروع کی انجام تک پہنچائیں گے۔