Friday, April 26, 2024

نیب کو احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی

نیب کو احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی
March 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نئی پیشرفت ہو گئی۔ نیب کو احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔ نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت لیگی رہنما احسن اقبال کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عدالت پیش نہیں ہوئے۔ احتساب بیورو کو عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کے لئے آج تک کی مہلت دی تھی تاہم نیب کی جانب سے ریفرنس دائر نہ کیا گیا جس پر عدالت نے نیب کو احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ احسن اقبال پر سپورٹس سٹی کیس میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔