Friday, March 29, 2024

نیب کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں مزید سخت کرے گا، چئیرمین نیب

نیب کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں مزید سخت کرے گا، چئیرمین نیب
October 19, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں مزید سخت کرے گا۔ قومی احتساب بیورو اسلام اباد ہیڈ افس میں چیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گیلپ ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان کے چاروں صوبون کی دیہی اور شہری ابادی سے نیب کی کارکردگی پر کیے جانے والے سروے کا جائزہ لیا گیا۔ سروے میں 59 فیصد شہری نیب کی کارکردگی سے مطمئن اور 37 فیصد نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چئیرمین نیب نے سروے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب ملک کی دولت اور وسائل لوٹنے والوں کے خلاف مزید سخت کاروائیاں کی جائے گئی۔