Wednesday, May 8, 2024

نیب کرپشن فری پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہے ، چیئرمین نیب

نیب کرپشن فری پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہے ، چیئرمین نیب
December 20, 2018
لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نےکہا نیب کرپشن فری پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب لاہور آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کیجانب سے لاہور بیورو کی مجموعی کارکردگی اور زیرِ تفتیش کیسز پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اپنے دورے کے دوران چیئر مین نیب نے میگا کرپشن کیسز جن میں 56 کمپنیز کیس ، پیراگون سٹی سکینڈل، آشیانہ اقبال کرپشن کیس اور پنجاب پولیس فنڈز میں مبینہ بدعنوانی کے کیسز میں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ چئیرمین نیب نے واضح کیا کہ نیب کی حوالات تمام ملزمان کو نا صرف جیل مینول سے بڑھ کر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ انکی عزتِ نفس کا آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے باقاعدہ خیال بھی رکھا جا رہا ہے۔