Tuesday, April 16, 2024

نیب کراچی کی پیپلزپارٹی کے رہنما جام خان شورو کو روکنے کی کوشش

نیب کراچی کی پیپلزپارٹی کے رہنما جام خان شورو کو روکنے کی کوشش
March 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد نیب کی اچانک کارروائی دیکھنے میں آئی۔ پیپلزپارٹی کے رکن جام خان شورو کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن رکن اسمبلی نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ نیب اہلکار جام خان شورو کو ایک اور انکوائری میں حراست میں لینا چاہتے تھے۔ سابق وزیر بلدیات حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ پی پی کے رکن اسمبلی کئی روز سے منظر سے غائب تھے اور اسمبلی اجلاسوں میں بھی غیر حاضر تھے۔ جام خان شورو بلاول بھٹو کی آمد پر سندھ اسمبلی آئے تھے۔ نیب ایکشن سے دیگر جیالے رہنماء بھی خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں۔