Friday, May 17, 2024

نیب کراچی کی آغاسراج درانی کیخلاف ریفرنس داخل کرنیکی سفارش

نیب کراچی کی آغاسراج درانی کیخلاف ریفرنس داخل کرنیکی سفارش
April 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) نیب کراچی نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے خلاف ریفرنس  داخل کرنے کی سفارش کردی۔ نیب کراچی کی جانب سے پی آئی اے حکام کی جانب سے اے ٹی آرطیارے کو گراونڈ کرنےپر پی آئی اے حکام اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کے خلاف بھی انکوائری شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے، نیب کراچی میں  افسران کا اجلاس ہوا جس میں اہم کیسز پر ریفرنس دائرکرنے کی سفارش کی گئی  ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں جس پر نیب کراچی نے آغاسراج درانی کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کےلئے چیئرمین نیب کوسفارش کردی۔ بتایاگیاکہ آغا سراج درانی کی کل ڈکلیئر آمدنی ایک ارب 60کروڑ روپے ہے ، انہوں نے اپنی اہلخانہ کے نام اور کچھ بے نامی جائیداد بنائی۔

آغا سراج درانی کیس ، مفرور ملزم گلزار احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے

نیب کراچی نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کے خلاف سپلیمینٹری ریفرنس دائر کرنے کے لیے بھی اجازت مانگ لی ، کامران مائیکل پر کے پی ٹی کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ نیب نے پی آئی اے  اے ٹی آر طیارے کو گرؤانڈ کرنےپربھی انکوائری شروع کرنے کی سفارش کی ہے ، بتایاگیاکہ حکام نے 2014میں طیارے کوغیرقانونی طور پر گراؤنڈ کیا۔ پرائیویٹ لاجسٹک لیزر کارگو  کو غیرقانونی ٹھیکہ دینے پر بھی انکوائرشروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نجی کمپنی کو غیرقانونی لاجسٹک اسپیس دینے کی وجہ سے پی آئی اے کو ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔