Thursday, April 18, 2024

نیب کراچی کا این آئی سی وی ڈی اسپتال میں چھاپا ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

نیب کراچی کا این آئی سی وی ڈی اسپتال میں چھاپا ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
October 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) نیب کراچی نے دل کے سرکاری اسپتال این آئی سی وی ڈی میں چھاپا مارا۔ بھرتیوں، غیرترقیاتی اخراجات اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی ٹیم کی جانب سے عملے سے پوچھ گچھ  بھی کی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب میں کرپشن سے متعلق کیس جاری ہے۔ این آئی سی وی ڈی میں غیر قانونی بھرتیوں، تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔ گزشتہ دس سال میں ادوایات اور مشینری کی خریدوفروخت سے متعلق تحیققات جاری ہیں۔