Thursday, March 28, 2024

نیب کراچی نےمحکمہ بلدیات سے تمام ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے خط لکھ دیا

نیب کراچی نےمحکمہ بلدیات سے تمام ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے خط لکھ دیا
August 20, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا کیس پہلے سے زیرتفتیش ہے  ، اسی دران بلدیاتی اداروں میں منی لانڈرنگ کا اسکینڈل سامنے آگیا  جس کے بعد نیب نے محکمہ بلدیات سے تمام ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے خط لکھ دیا ۔ سندھ میں منی لانڈرنگ کا دوسرا اسکینڈل سامنے آگیا  ، بلدیاتی اداروں کے افسران پر اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام  ہے ، نیب نے تمام ٹی ایم اوز اور دیگر بلدیاتی اداروں کے افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردیں ۔ نیب ذرائع کے مطابق رقم جعلی بھرتیوں میں رشوت، ترقیاتی اورغیرترقیاتی فنڈز میں کرپشن سے حاصل کی گئی تھی، جسے منی لانڈرنگ کے ذریعے مُلک سے باہر بھیجا گیا ۔ نیب نے محکمہ بلدیات کے ماتحت اداروں سے ریکارڈ طلب کرلیا  اور اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کو خط بھی لکھ دیا ہے  ، نیب نے منی لانڈرنگ تحقیقات میں محکمہ بلدیات کو ایک افسر بطور فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔