Friday, May 3, 2024

نیب کراچی نے کرپشن کے الزام میں اپنے ہی افسر کو گرفتار کر لیا

نیب کراچی نے کرپشن کے الزام میں اپنے ہی افسر کو گرفتار کر لیا
May 17, 2016

کراچی (92نیوز) نیب کراچی نے کرپشن کے الزام میں اپنے ہی افسر کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران علی جانوری پر زیر تفتیش کیس میں کرپشن اور غیرقانونی حربے استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ٹی ایم اے چھاچھرو ضلع تھرپارکر میں فنڈز کی خورد برد کی تفتیش جاری ہے۔ کامران جانوری نے تفتیش میں ایک افسر سے رشوت لی۔