Tuesday, April 23, 2024

نیب کراچی نے محکمہ اطلاعات کے ریکارڈ جلنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں

نیب کراچی نے محکمہ اطلاعات کے ریکارڈ جلنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں
October 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ سیکرٹریٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ کے ریکارڈ  جلنے کے معاملہ  پر اہم پیش رفت سامنے آگئی، نیب نے محکمہ اطلاعات کے ریکارڈ جلنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ سندھ سیکرٹریٹ میں محکمہ اطلاعات کے ریکارڈ  میں آگ  لگی یا لگائی گئی؟ ، معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب ایکشن متحرک ہو گئی ، محکمہ اطلاعات کے ریکارڈ  میں آگ لگنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ خبر ہے کہ نیب نے ریکارڈ میں آگ لگنےکا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیاہے جس کے لیے پنجاب حکومت سے  فرانزک ٹیم بھیجنے کے لیے مددبھی مانگ لی ہے۔ محکمہ اطلاعات کی طرف سے کروڑوں روپے کی لاگت سے  تیار کردہ آٹومیشن  سینٹر میں چند ماہ قبل چھٹی کے روز آگ لگی جس میں اشتہارات سمیت دیگر اہم ریکاڑد جل گیا تھا۔ واضح رہے نیب میں محکمہ اطلاعات سندھ کے سابق صوبائی وزیر  شرجیل انعام میمن اور  سیکرٹری سمیت دیگر افسران کیخلاف ریفرنس بھی چل رہا ہے۔