Saturday, April 27, 2024

نیب کراچی نے سیکرٹری بلدیات آفس کے دو ملازم حراست میں لے لئے

نیب کراچی نے سیکرٹری بلدیات آفس کے دو ملازم حراست میں لے لئے
April 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کرپشن کیخلاف نیب کا شکنجہ مزید سخت ہوتاجا رہا ہے ۔  کراچی میں نیب حکام نے اک مرتبہ پھر سیکرٹری بلدیات کے دفتر پر پھر چھاپہ مارا اور دو ملازمین کوحراست میں لے لیا۔نیب ٹیم نے چند روز پہلے بھی کارروائی کی تھی ، ادھر رمضان اعوان نے سندھ سیکرٹریٹ میں شہریوں کا داخلہ بند کردیا۔ سیکرٹری بلدیات کے  پی اے رمضان سولنگی  کے بعد مزید دو ملازمین  کو حراست میں لے لیا گیا ،  اکاؤنٹیئنٹ محمد فرحان اور کلرک فرحان مغل  سے  محکمے میں  کرپشن متعلق  تفتیش کی جائے گی ۔ ادھر نیب کی کارروائیوں کے خلاف سیکرٹری بلدیات رمضان اعوان  نے وزیراعلیٰ سندھ  ، چیف سیکرٹری وزیر بلدیات  کو خط لکھ کر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم سجاد اور ان کی ٹیم ک خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ رمضان اعوان   نےبطور سیکرٹری بلدیات عہدے پر مزید کام کرنے سے بھی معذرت کرلی ۔ خط میں  کہا کہ سندھ میں زیادہ سروس کرنے کے باعث ان کا 21 گریڈ کا پروموشن بھی رکا ہوا ہے، تبادلہ کیا جائے۔