Saturday, April 20, 2024

نیب کاکسی جماعت یا شخصیت سے کوئی تعلق نہیں،چیئرمین نیب

نیب کاکسی جماعت یا شخصیت سے کوئی تعلق نہیں،چیئرمین نیب
April 16, 2019

لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اب تک 303 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا چکی ہے ، نیب کاکسی جماعت یا شخصیت سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں سول سیکرٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو ہر قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دینے چاہئے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ اگر بیوروکریسی ایمانداری سے اپنا کام کرے تو نیب کیوں بلائے گا، نیب بلا تفریق احتساب کے عمل پر گامزن ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کاکسی جماعت یا شخصیت سے کوئی تعلق نہیں۔