Wednesday, April 24, 2024

نیب کاشہبازشریف کی جائیداد منتقلی روکنے کیلئے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ

نیب کاشہبازشریف کی جائیداد منتقلی روکنے کیلئے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ
July 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے شہباز شریف کی جائیداد منتقلی روکنے کیلئے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ ایف بی آر نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور  نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس دیدیا۔ شہباز شریف بےنامی جائیدادوں کے حوالے سے نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو گئے ۔قومی احتساب بیورو نے صدر ن لیگ کی جائیداد کی منتقلی روکنے کےلیے اداروں کوخط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ شہباز شریف نے لندن میں 154 ملین کے چار اپارٹمنٹ خریدے، فلیٹوں کی  خرید کے لیےرقم  فراہمی کے حوالے سے نیب کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام ہوگئے۔ بیرون ملک سے شہباز شریف کو مشتبہ رقوم بھی  منتقل ہوئیں جن سے تین گھر اور گاڑی خریدی گئی،اپوزیشن لیڈرنےلاہور اور ایبٹ آباد میں موجود  تینوں گھر اپنی بیویوں کے نام کیے۔بطور وزیراعلیٰ دو لینڈکروزر گاڑیاں تحفے کے طور پر لیں۔ ادھر ایف بی آر نے مریم نواز کو 12لاکھ57ہزار 907روپے اور نصرت شہباز کو ایک لاکھ 72ہزار 659روپے ٹیکس عائد کردیا،ٹیکس ادائیگی کے لیے 23 جولائی تک کی مہلت دی ۔ ادائیگی نہ کرنے پر اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی جائے گی۔