Wednesday, May 8, 2024

نیب کا پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرانیکا فیصلہ

نیب کا پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرانیکا فیصلہ
August 11, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب نے پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کرلیا، ڈی جی نیب نے پراسیکیوشن ونگ کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ نیب اعلامیے کےمطابق مریم نواز کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا، لیگی کارکنوں نے منظم انداز میں غنڈہ گردی کرتے ہوئے پتھراؤ کیا، نیب عمارت کے شیشے ٹوٹے اور عملہ بھی زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رائیونڈ سے منتخب ایم پی اے مرزا جاوید کو بھی گرفتار کیاجائے گا۔ مرزا جاوید کو گاڑی میں پتھر بھر کر لانے کی فوٹیج کی بنا پر گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع  کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فوٹیجز کی مدد سے کارکنان کو گرفتار کیا جائے گا، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔