Friday, March 29, 2024

نیب کا نوازشریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط

نیب کا نوازشریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط
October 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ نیب نے نوازشریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کا خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہو گیا۔ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کے معاملے پر لاہور پولیس کو بھی خط ارسال کر دیا۔ نواز شریف کا اشتہار ہر تھانے میں تصویر کے ہمراہ چسپاں کیا جائے۔ خط کی کاپی سی سی پی او لاہور کو ارسال کی گئی۔ ادھر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان نے نوازشریف کے وارنٹ کی تعمیل کیلئے مصدقہ دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔