Friday, May 17, 2024

نیب کا نوازشریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ

نیب کا نوازشریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ
August 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے نوازشریف اور سلمان شہباز کی پاکستان واپسی کیلئے دفترخارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوایا جائے گا، العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی نواز شریف کے مفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت ختم، مفرور ملزم و مجرم ہیں۔