Sunday, May 19, 2024

نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں ہے ،چیف جسٹس پاکستان ‏

نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں ہے ،چیف جسٹس پاکستان ‏
May 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان آصف سعید  کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ نیب کا کام صرف پکڑ دھکڑ کرنا نہیں ہے ۔ نیشنل بینک میں بطور کیشیئر  ملزم عطا اللہ  پر نیب کی جانب سے کرپشن کا الزام عائد کیا گیا  ،  ملزم کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ نیب کو سوچنا چاہئے کہ صرف کیس بنانا مقصد نہیں ، اسی رویے کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔ عدالت نے ملزم عطا اللہ کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل مسترد کر دی ۔