Monday, May 13, 2024

نیب کا مشیر باغات میئر کراچی کے گھر چھاپہ ، بڑا خزانہ اور ہیرے جواہرات برآمد

نیب کا مشیر باغات میئر کراچی کے گھر چھاپہ ، بڑا خزانہ اور ہیرے جواہرات برآمد
September 20, 2019
کراچی (92 نیوز) نیب نے میئر کراچی کے مشیر باغات کے گھر چھاپہ مار کر بڑا خزانہ اور ہیرے جواہرات برآمد کرلیے۔ ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی، تیجوریاں ہی تیجوریاں، جدید اور مہنگا ترین اسلحہ، محل جیسا گھر، لگژری واش روم ،سب کچھ پکڑا گیا۔ نیب راولپنڈی نے کراچی بیورو کی معاونت سے لیاقت قائم خانی کی اس رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر خزانہ ریکور کر لیا۔نیب کے مطابق لیاقت قائم خانی کے گھر سے8 لگژری گاڑیاں،قیمتی ہیرے171تولے،جدید اسلحہ،پرائز بانڈز کے علاوہ کراچی اور لاہور کے بنگلوں کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 6 سے 4 فٹ کے 2 لاکرز بھی پکڑے گئے جنہیں ابھی تک کھولا نہیں گیا۔نیب نے قبضے میں لی گئی 200 کے قریب اشیاءکی فہرست بھی مرتب کرلی۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے کے ایم سی کی اصل فائلز بھی برآمدکی گئیں۔ احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا 3روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت پیشی کے موقع پر ملزم سوال کیا گیا کہ آپ کی سالانہ تنخواہ 15 لاکھ روپے ہے، اتنا لگڑری لائف اسٹائل کیسے رکھا ہوا تھا۔جس پر لیاقت علی قائم خانی نے جواب دیا کہ وہ زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں لیاقت قائم خانی کو بحریہ آئیکون کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔