Sunday, May 5, 2024

نیب کا فشریز میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

نیب کا فشریز میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا
May 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) نیب کا فشریز میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر کئی افسروں سے دو گھنٹے تک سوالات کیے گئے۔ نیب کا پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر بھی چھاپہ۔ پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائیٹی کے 6 افسران  کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نیب حکام کے مطابق  نیب کی ایک ٹیم نے فشرمین کوآپریٹو سوسائیٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر کئی افسروں سے دو گھنٹے تک سوالات کیے۔ نیب ٹیم نے فشریز کے افسران سے سمندری رابطے سے رقوم باہر بھجوانے پر بھی سوالات کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام کی چار رکنی ٹیم نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کی تعیناتی کے احکامات بھی طلب کیے جس پر نیب حکام کو کوئی جواب نہیں ملا۔ نیب حکام نے 50 سے زائد فائلوں کا معائنہ کیا۔ اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر سر بہ مہر کر دیا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزم سلطان قمر صدیقی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جبکہ سمندری راستوں سے منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے کے بارے بھی تفتیش کی گئی۔