Friday, May 3, 2024

  نیب کا فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی پر چھاپہ،زمینوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

   نیب کا فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی پر چھاپہ،زمینوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا
August 3, 2015
کراچی(92نیوز)قومی احتساب بیورونے فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے دفتر پرچھاپہ ماراجس میں  نیب حکام نے اربوں مالیت کی زمینوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر زمینوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے میڈیا ایڈوائزر حمید بھٹو نے بھی چھاپے کی تصدیق کردی ہےجبکہ نیب حکام نے سوسائٹی کےعہدیداروں رشید اورعرفان کو بیان کے لیے طلب کرلیا ہے ۔ ناردرن بائی پاس پرسابق دور حکومت میں فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کو زمین الاٹ کی گئی تھی ۔