Friday, March 29, 2024

نیب کا فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی آفس پر چھاپہ ، چار افراد حراست میں لے لئے

نیب کا فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی آفس پر چھاپہ ، چار افراد حراست میں لے لئے
December 26, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں نیب دوبارہ متحرک ہوگئی ۔ ابراہیم حیدری میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر میں چھاپہ مار کر موجودہ اور سابق چار ملازمین کوگرفتارکرلیا ۔ نیب نے ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ۔ کارروائی 500 ملین روپے کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ۔
نیب نے ابراہیم حیدری میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے چئیرمین سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا۔ ریکارڈ ضبط کرنے کیساتھ ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔
نیب نےسوسائٹی کے موجودہ مارکیٹنگ مینجرگل منیر،سابق مینجرحاجی ولی، سابق مارکیٹنگ مینجر ابوبکراور سابق آڈٹ مینجرشوکت بلوچ کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان کےمطاق کارروائی فشر مین کو آپریٹیو سوسائٹی میں 500 ملین کی کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔
اس کیس میں فشر مین کوآپریٹیو سوسائٹی کے سابق چئرمین نثار مورائی کئی مہینے جیل میں گزارچکے ہیں اور اب ضمانت پررہاہیں۔