Friday, April 19, 2024

نیب کا عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ

نیب کا عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ
October 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین نیب نے عامر کیانی کے خلاف نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت کر دی۔ سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نیب کے راڈار پر آگئے، ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سابق وزیر کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کو رواں سال عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئیں اوران شکایات کی تصدیق کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر کو رواں سال اپریل میں کابینہ سے الگ کیا گیا تھا۔ عامر محمود کیانی تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔