Friday, April 19, 2024

نیب کا شہبازشریف کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کھولنے کا فیصلہ

نیب کا شہبازشریف کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کھولنے کا فیصلہ
December 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے شہبازشریف کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کے خلاف کرپشن کیس کی ‏انکوائری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چولستان اتھارٹی کو زمین الاٹمنٹ پر شہباز ‏شریف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ نیب نے آغا سراج درانی اور رانا ‏ثناء اللہ کے خلاف بھی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری ‏دے گئی۔ پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجا کے کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ‏منظوری دی گئی۔ خلاف قانون اشتہارات کا ٹھیکہ دینے پر فرزانہ راجا کیخلاف ریفرنس کی منظوری ‏دی گئی۔ وزیرخوراک سندھ نثار کھوڑو کے خلاف باقاعدہ نیب تحقیقات شروع ‏کرنے کی منظوری دی گئی۔ سینیٹر انوارالحق کے خلاف بھی کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے کی ‏منظوری دی گئی۔ سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شیخ فرید کیخلاف بھی کرپشن ‏انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ دبئی میں پاکستانیوں کے 1 کھرب روپے کی منتقلی کی انکوائری ایف بی آر کو ‏بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا۔ صاف پانی پروگرام کے غیرقانونی ٹھیکے کا ریفرنس ‏دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ۔۔ صاف پانی کیس میں سکندر جاوید سمیت دیگر ‏ملزمان نامزد ہیں۔