Thursday, April 25, 2024

نیب کا شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس میں پیش ہونے کا آج آخری موقع

نیب کا شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس میں پیش ہونے کا آج آخری موقع
April 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس میں پیش ہونے کا آج آخری موقع دے دیا۔ نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر کو 22 اپریل کو آج کیلئے پیشی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ نیب کے مطابق اثاثہ جات انکوائری حتمی مراحل میں ہے۔ شہباز شریف سے انکوائری کرنا ضروری ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سترہ اپریل کو پیش نہیں ہوئے۔ انہیں بائیس اپریل کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف کی پیشی پر سماجی فاصلوں سے متعلق جاری ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے ساتھ عدم تعاون کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ شہباز شریف کو تمام حفاظتی اقدامت کیساتھ نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر نیب لاہور میں بھی مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔