Sunday, April 28, 2024

نیب کا سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی ، ایم ڈی سندھ سمال انڈسٹریز کے گھروں پر چھاپہ

نیب کا سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی ، ایم ڈی سندھ سمال انڈسٹریز کے گھروں پر چھاپہ
June 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) نیب نے کراچی میں ایم کیوایم کے سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی اور ایم ڈی سندھ سمال انڈسٹریز محمود صدیقی کے گھروں پر چھاپے مارے اور چوکیداروں اور فیملی ممبران کے بیانات ریکارڈ کیے۔ نیب نے محمود صدیقی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع نیب کراچی کے مطابق محمود صدیقی سندھ سمال انڈسٹری میں غبن کے ریفرنس میں نیب کو مطلوب ہیں ۔ محمود صدیقی بیرون ملک فرار ہے۔ نیب نے محمود صدیقی کے بھائی اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔ احتساب عدالت  نے عادل صدیقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔